خواجہ اظہار الحسن

آزاد کشمیر الیکشن میں ایم کیو ایم کے امیدوار 13 نشستوں پر انتخاب لڑیں گے، خواجہ اظہار الحسن

کراچی  (پاک صحافت)  متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں ایم کیو ایم کے امیدوار 13 نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات کراچی میں گلگت بلتستان کے  صدر حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہار الحسن نے گلگت بلتستان کے صدر حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں 13 نشستوں پر ہمارے امیدوار انتخاب لڑرہے ہیں، وسیم اختر ابھی کشمیر میں کمپین کرکے واپس آئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن حسین شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ 2009میں ووٹ کے اعتبار سے ہم دوسری بڑی جماعت تھے، اس دفعہ جب الیکشن کا وقت آیا لوگوں نے طنز کیا اور مذاق اڑایا۔ اُن کا کہنا تھاکہ آزاد کشمیر الیکشن میں ایم کیو ایم بھرپور طریقے سے سامنے آئی، گلگت بلتستان آئی ٹی کے شعبے میں رول ماڈل پیش کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے