احسن اقبال

عمران خان ملک میں سیاسی انتشار پیدا کررہے ہیں۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان جھوٹ اور دھوکے کا سہارا لے کر عوام کو گمراہ اور پاکستان میں سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس وقت ایک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے۔ عمران خان کو 4 سال کا موقع ملا، اُن سے پوچھتا ہوں آپ نے کیا کیا؟ پی ٹی آئی چیئرمین عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان میں محاذ آرائی پیدا کرکے ملک دشمن کا کام کر رہا ہے، آپ کے پاس آج بھی کشمیر کے سودے کا جواب نہیں ہے۔ پاکستان کے دوست ممالک کے سربراہان کے تحفے مارکیٹ میں بیچے گئے، عمران خان معیشت کو بھی کھوکھلا کیا اور خارجہ پالیسی بھی تباہ کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کروڑ روپے خرچ کرکے سوشل میڈیا کے ذریعے انتخابی عمل پر اثر انداز ہو رہا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کو کھلی چھٹی دی گئی ہے کہ وہ ممنوع فنڈنگ کے پیسے سے مخالفین کی کردار کشی کرے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے