مراد علی شاہ

عوام کی مدد سے نیازی کو نکال کر بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائیں گے۔ مراد علی شاہ

حیدرآباد (پاک صحافت) مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کی مدد سے نااہل و نالائق عمران نیازی کو گھر بھیج کر بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا نیا وزیراعظم بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری تین دن قبل لانگ مارچ لے کر کراچی سے نکلے ہیں۔ لانگ مارچ آپ عوام کے لیے بلاول بھٹو زرداری نے نکالا ہے۔ جس کا مقصد عوام کو ظلم و جبر سے نجات دلانا ہے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مارچ مہنگائی کے خلاف ہے، ان کو عوام کی پرواہ نہیں ہے، مارچ میں اتنے لوگ ہیں کہ جگہ کم پڑی چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیازی اتنی آسانی سے لگتا ہے جائے گا نہیں، بلاول بھٹو زرداری نیازی کو نکال باہر کرے گا، پی ٹی آئی والوں میں مقابلہ ہے کہ سب سے زیادہ گندی زبان کون استعمال کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے