احسن اقبال

پی ٹی آئی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے عوام دشمن اقدامات اب ناقابل برداشت ہوچکے ہیں اور تحریک انصاف حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزراء عمران خان کے منہ پر خوشامد کرتے ہیں اور اپوزیشن کو گالیاں نکالتے ہیں، ہماری توقع سے زیادہ اپوزیشن کو رسپانس مل رہا ہے، اپوزیشن کی قیادت جلد قوم کو اعتماد میں لے گی، ہم جس سے بھی رابطہ کررہے ہیں مثبت جواب مل رہا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ آج سب سے مقبول سوال یہ ہے کہ حکومت سے کب جان چھڑا رہے ہیں، وزیر ٹاک شو میں بڑھکیں لگاتے ہیں اور شو سے نکل کر ہمیں فون کرتے ہیں، کہتے ہیں ہم مجبور ہیں ہمارے لیے بھی جگہ بنائیں، شیخ رشید کو اندازہ ہوگیا ہے کہ عمران خان کی گیم ختم ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے