شاہد خاقان

عوام کی رائے کا احترام نہیں ہوگا توملک نہیں چل سکتا، شاہد خاقان عباسی

حیدر آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ  عوام کی رائے کا احترام نہیں ہوگا توملک نہیں چل سکتا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ  پارلیمانی جمہوریت میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے، سیاست میں فیصلہ عوام کا ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملکی استحکام صرف پارلیمانی جمہوریت میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی معیشت تباہ، عالمی برادری سے تعلقات خراب ہیں، ملک زوال کا شکار ہے، واحد حل صاف اورشفاف الیکشن ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی بات کرتے ہیں توصدارتی نظام کا شوشہ چھوڑ دیا جاتا ہے، صدارتی نظام پہلے چلانہ آئندہ چلے گا، صرف پارلیمانی نظام چلے گا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ حکومت بتائےسی پیک منصوبے شروع کیوں نہیں ہوئے۔ کراچی گرین لائن منصوبہ 3 سال پہلے مکمل ہوچکا تھا، گرین لائن منصوبے پربسیں سندھ حکومت کولانی تھیں، حکومت کوگرین لائن بسیں لانےمیں 3 سال لگ گئے۔ گیس کی تقسیم کا نظام صوبوں کے حوالے کیا جائے، سندھ میں گیس پیدا ہوتی ہے، سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ بھی یہاں پرہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے