بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی مساوات، انصاف اور اجتماعیت پر یقین رکھتی ہے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی مساوات، انصاف اور اجتماعیت پر یقین رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہولی کے تہوار پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ رنگوں کا تہوار ہولی برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے۔ ہولی جیسے تہوار صرف ایک برادری نہیں بلکہ وسیع تر معنوں میں معاشروں کے لیے اہمیت کے حامل ہیں، اس طرح کے تہوار لوگوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی مساوات، انصاف اور اجتماعیت پر یقین رکھتی ہے، ہم قائداعظم، شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فکر سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں، ہمارے قائدین کا ہر شہری کے حقوق کی بلا امتیاز حمایت کرنے کا غیر متزلزل عزم ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیے آج ہم ثقافتی اور مذہبی تفریق سے بالاتر ہوکر بھائی چارے اور دوستی کے جذبے کو اپنائیں، یہ تہوار سب کے لیے خوشی، امن اور خوشحالی کا وسیلہ ثابت ہو۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے