شہبازشریف

سیلاب پر کوئی سیاست نہیں، متاثرین کیلئے سب کام کررہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب پر کوئی سیاست نہیں، متاثرین کے لیے ہم سب کام کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) میں جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ملک میں سیلابی صورتحال سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیراعظم نے بتایا کہ 70 ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے تقسیم ہورہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ گندم کی بوائی کے لیے وفاقی حکومت نے صوبوں کیساتھ مل کر منصوبہ بنایا کہ آدھے اضلاع میں صوبہ اور آدھے میں وفاق دے گا، سندھ اور بلوچستان نے بیج لینے پر رضا مندی ظاہر کی، مگر پنجاب اور خیبرپختونخوا نے گزارش کے باوجود بیج لینے سے انکار کیا، آج پھر درخواست کررہا ہوں کہ بیج لیں، ہمیں اس پر سیاست سے پرہیز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کے پی اور پنجاب بیج نہیں لینا چاہتے تو آپ کی مرضی ہے لیکن یہ مت کہیں کہ وفاق کچھ نہیں کررہا، حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش نہ کریں، قوم کو الجھن میں ڈالیں گے تو نقصان ہوگا، یہ کہا جارہا ہے کہ وفاقی حکومت نجی شعبے کو درآمد کی اجازت نہیں دے رہی، میں کسی کو درآمد کی اجازت نہیں دوں گا کہ کوئی اپنی مرضی کی قیمت پر درآمد کرلے۔

یہ بھی پڑھیں

مجھے آگ کا دریا عبور کرکے وزیرِ اعلیٰ کی کرسی تک پہنچنا پڑا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مجھے آگ کا دریا عبور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے