محسن نقوی

عوام کو علاج معالجے کی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے دن رات کام کررہے۔ وزیراعلی پنجاب

ملتان (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عوام کو علاج معالجے کی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے نواز شریف سوشل سیکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ کا دورہ کیا اور ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز کا معائنہ کیا۔ نگران وزیراعلی نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے حال احوال پوچھا۔ انہوں نے مریضوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر نگران وزیراعلی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عوام کو علاج معالجے کی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، عوام کو ان کی دہلیز تک سہولیات پہنچانا حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے، ہیلتھ کیئر کی خدمات کیلئے پوری ٹیم متحرک کر دی۔

اس موقع پر انہوں نے سوشل سیکیورٹی ہسپتال عوام کیلئے کھولنے کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کررہی ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے