شہباز شریف

وزیرِاعظم شہبازشریف کی اسلام آباد خودکش دھماکے کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اسلام آباد خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے افسوس ناک واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے شہید پولیس اہلکار کو شہداء پیکج دینے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے اپنے لہو کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کو روکا، قوم اپنے بہادروں کو سلام پیش کرتی ہے، پوری قوم مل کر دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی سے بے گناہوں کا خون بہانے کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔ عوام دہشت گردی کےخاتمے کے لیے اپنی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے