احسن اقبال

عوام نوازشریف کو امید کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عوام نواز شریف کو امید کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے فقید المثال استقبال سے ریکارڈ قائم ہوا، پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا جلسہ اور استقبال نہیں دیکھا گیا، نواز شریف کو 2017 میں ایک سازش سے نکالا گیا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عرفان صدیق کی سربراہی میں منشور کمیٹی قائم کردی گئی ہے، ن لیگ جلد امیدواروں سے درخواستیں طلب کرنا شروع کرے گی، انتخابی مہم کے سلسلے میں نواز شریف چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے، نوازشریف نے لوڈشیڈنگ، دہشتگردی سے نجات دلائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قومی معاملات میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی، ن لیگ ملک میں مضبوط معیشت اور جمہوریت دیکھنا چاہتی ہے، نواز شریف دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات کریں گے، ملک کو معاشی گرداب سے نکالنے کیلئے مستحکم حکومت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے