فیصل کریم کنڈی

عمران خان نے ملک تباہ کرکے یہودیوں اور بھارتیوں کی نمک حلالی کی ، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک تباہ کرکے یہودیوں اور بھارتیوں کی نمک حلالی کی ، آصف علی زرداری پر الزام لگانے سے قبل عمران خان اپنے والد کی کرپشن کی صفائی دیں۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک سے بھاگ جاتے مگر لندن اور امریکہ میں جیل جانے کا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شوکت خانم ٹرسٹ کے فنڈز پر ڈاکے مار کر علیمہ خان ارب پتی بنیں، میرے خیبر پختونخوا کا پیسہ لوٹ کر عمران خان کے جلسے کئے جا رہے ہیں۔ عمران کہتے ہیں والدہ کے علاج کیلئے پیسے نہیں تھے جبکہ علیمہ کہتی ہے کروڑوں روپے وراثت میں ملے، تم سچے ہو یا علیمہ خان؟

واضح رہے کہ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ عمران خان جیمس گولڈ اسمتھ کی پیدا کی ہوئی بیماری ہیں، چندہ چور عمران خان نے دوست ممالک کے حکمرانوں کے تحفوں کی بھی لاج نہیں رکھی۔ فیصل کریم کنڈی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ نیازی جی ہاں تمہیں آصف علی زرداری نے نکالا تیرا رونا بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے