جاوید لطیف

عوام مہنگائی سے تنگ ہیں اور عمران خان اربوں روپے سے جلسے کررہے۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اس وقت عوام مہنگائی سے تنگ ہیں اور عمران خان اربوں روپے سے جلسے کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ لاڈلہ عدالتوں میں پیش نہیں ہوتا، اس کے باوجود اس کے کیسز ختم ہورہے ہیں۔ ہم سیاست قربان کررہے ہیں، اپنی زندگیاں تک دے سکتے ہیں، 2018ء کے الیکشن کی طرح اس ضمنی انتخاب میں بھی سہولت کاری کی گئی۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا ہے کہ حقیقت میں عمران خان ریاست کے ساتھ کھیل رہے ہیں، یہ اداروں کو دھمکیاں دیتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ لوگ فی الوقت تو خاموش ہیں، اگر ادارے اس کا نوٹس نہیں لیں گے تو پھر عوام جاگ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے