ہولی کا اژدہام

بھارت میں ہولی کے دوران اژدہام میں 41 افراد ہلاک 38 زخمی

نئی دہلی {پاک صحافت} بھارت میں کورونا وائرس حفاظتی تدابیر کوپس پُشت ڈال کر منائے گئے ہولی کے تہوار کے دوران اژدہام کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے حوالے سے ہندوستان ٹائمز کی خبر کے مطابق صوبہ بہار میں حالیہ 2 روز سے جاری ہولی کے تہوار میں پیش آنے والے حادثات اور تشدد کے واقعات میں 3 بچوں سمیت 41 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے متعدد صوبوں میں کوویڈ۔19 کی حفاظتی تدابیر کو پسِ پشت ڈال کر عوام ‘ہولی’ منانے کے لئے گلیوں میں نکل آئے۔

ہولی کو ہندو عقائد میں اچھائی کے برائی پر غالب آنے اور موسم سرما کے خاتمے اور بہار کے آغاز کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

ہولی سے ایک دن قبل ہندو آگ جلا کر متعدد مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں اور  ہولی کے دن ایک دوسرے پر پانی اور رنگ پھینکتے ہیں۔ اس وجہ سے بعض ممالک میں ہولی کو  رنگوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یونیورسٹی

اسرائیل میں ماہرین تعلیم بھی سراپا احتجاج ہیں۔ عبرانی میڈیا

(پاک صحافت) صہیونی اخبار اسرائیل میں کہا گیا ہے کہ نہ صرف مغربی یونیورسٹیوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے