اسرائیلی حکام کا مسجد اقصیٰ پر حملہ، متعدد نمازیوں کو زدوکوب کیا گیا

اسرائیلی حکام کا مسجد اقصیٰ پر حملہ، متعدد نمازیوں کو زدوکوب کیا گیا

قابض صہیونی حکام نے گذشتہ روز مسجد اقصیٰ کے مقدس مقام باب رحمت پر دھاوا بولا اور وہاں پر موجود نمازیوں کو زد و کوب کیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے مصلیٰ باب رحمت میں گھس کر وہاں پرنماز ادا کرنے والے ایک بزرگ فلسطینی کو وہاں‌سے باہر نکال دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے بزرگ فلسطینی کو دھمکی دی تھی کہ اسے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کریا تھا، بزرگ فلسطینی شہری نے قبلہ اول میں جوتوں سمیت گھسنے والے اسرائیلیوں کو مقدس مقام کی بے حرمتی کرنے سے خبردار کیا تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی موجودگی میں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد روز مرہ کی بنیاد پر قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی مرتکب ہوتی ہے جب کہ فلسطینیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے اور عبادت پر طرح طرح کی پابندیاں عاید کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

صدر

ٹرمپ ڈیموکریٹک امیدوار کا تعین ہونے تک ہیرس سے بحث کرنے کو تیار نہیں ہیں

پاک صحافت 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار “ڈونلڈ ٹرمپ” نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے