اداکارہ نیلم منیر

پتلا دبلا ہونا بالکل اچھا نہیں لگتا، اداکارہ نیلم منیر

پشاور  (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین ادکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ انہیں پتلا دبلا ہونا بلکل بھی اچھا نہیں لگتا۔  اداکارہ نیلم منیر کا اپنے حالیہ بیان میں بتانا تھا کہ اگر ہمارے پشاور میں ایسی دبلی پتلی لڑکیوں کو کوئی دیکھ لے تو کہتا ہے کہ یہ بیمار ہے اسے کچھ کھلاؤ پلاؤ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نیلم منیر کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان کے ہمراہ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری، جاوید شیخ سمیت دیگر اداکاروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ادکارہ نیلم پروگرام کے دوران کہہ رہی ہیں کہ انہوں نے ایک فلم کیلئے اپنا وزن کم کیا لیکن انہیں پتلا ہونا بالکل اچھا نہیں لگا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی اپنے حوالے سے بتایا کہ میں تمام بہن بھائیوں میں سب سے زیادہ دبلی پتلی تھی۔ تاہم مجھے دبلا پتلا ہونا بلکل اچھا نہیں لگتا۔

یہ بھی پڑھیں

مذہبی عقائد کے بارے میں پوچھے جانے پر بالکل پریشان نہیں ہوتی، سارہ علی خان

(پاک صحافت) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ وہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے