احسن اقبال

پی ٹی آئی حکومت نے صرف کرپشن کے شعبے میں ترقی کی ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے صرف کرپشن کے شعبے میں ترقی کی ہے۔ عمران خان اور اس کی نااہل ٹیم نے اس کے علاوہ کوئی ترقی نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے کے لئے سالانہ ایک سو پچاس ارب روپے درکار ہیں۔ اگر آپ نے یہ منصوبہ مکمل کرنا ہے تو ترقیاتی بجٹ میں ایک سو پچاس ارب روپے رکھنا ہوں گے۔

رہنما ن لیگ احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ یہ دیامر بھاشا ڈیم کو سفید ہاتھی نہیں سفید ڈائینو سار بنا رہے ہیں، جب آپ محکموں کے 11 سیکریٹریز اور 6 آئی جیز تبدیل کرتے ہیں تو ادارے تباہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پرانے ریلوے ٹریکس تبدیل ہوتے ہیں، ہم نے اپنے دور میں ریلوے کا بجٹ 34 ارب رپے کیا تھا، موجودہ حکومت نے ریلوے کا بجٹ کم کر کے 16 ارب روپے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے