الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کی نگرانی کیلئے کنڑول روم قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 کی نگرانی کے لیے کنڑول روم قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کنٹرول روم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں کنٹرول روم کل سے کام شروع کردے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کہ کنٹرول روم انتخابات کے نتائج مکمل ہونے تک فعال رہے گا جبکہ کنٹرول روم ابتدائی نتائج، آر اوز، ڈی آر اوز سمیت تمام متعلقہ عملے اور اسٹیک ہولڈر سے رابطہ رکھے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شکایت درج کرنے کے لیے ای میل اور واٹس ایپ نمبر جاری کردیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے