زاہد خان

عوامی نیشنل پارٹی نے پی ڈی ایم میں واپسی کے امکان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان کا کہنا ہے کہ ہمیں پی ڈی ایم میں واپسی کا کوئی شوق نہیں ہے۔ اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کو ہم پر اور ہمیں ان پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پی ڈی ایم سے علیحدگی اپنے اصولی موقف کی بنیاد پر ہوئی ہے اور ہم اپنے موقف پر قائم ہیں۔ اے این پی اپنے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔

رہنما اے این پی زاہد خان کا مزید کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیے میں اپوزیشن الائنس کے متعلق کسی قسم کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ عشائیے میں اسمبلی میں موجود جماعتوں کی کارکردگی پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے