لیپ ٹاپ

وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ایک لاکھ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت کی جانب سے طلباء و طالبات کے لئے خوشخبری کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ایک لاکھ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال 20 لاکھ نئے شہریوں کو روزگار چاہیے ہوتا ہے لیکن مارکیٹ میں اتنی گنجائش نہیں ہوتی کہ ان سب کو سمو سکے جبکہ گریجویشن کرنے والوں میں سے 30 فیصد لوگوں کو ملازمت نہیں مل پاتی۔

شزا فاطمہ کا مزید کہنا ہے کہ حکومت 12 ہزار روپے ماہانہ پر انڈرگریجویٹ نوجوانوں کے لیے سرکاری اور نجی ادارے میں انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کرچکی ہے، اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ نوجوانوں کے سامنے دنیا کے دروازے کھول دیتے ہیں۔ اس لیے ان کی صلاحیتوں کا فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان دنیا میں فری لانس سروس پرووائڈرز میں چوتھا بڑا ملک ہے، اس کا گروتھ ریٹ 74 فیصد ہے اور یہ سروس دینے والے 2 ارب ڈالر سالانہ کما رہے ہیں۔ 25 سال سے کم عمر 15 کروڑ نوجوان اب ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے ایک پلیٹ فارم پر آسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

دھماکہ

تربت میں سرکاری عمارت کے قریب 2 دھماکے

تربت (پاک صحافت) تربت میں سرکاری عمارت کے قریب 2 دھماکے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے