شہباز شریف

امن تباہ کرنے والوں کیلئے چھپنے کی کوئی جگہ نہیں، وزیراعظم کا فوجی جوانوں اور افسران سے خطاب

پاراچنار (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امن تباہ کرنے والوں کیلئے چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ آج میں عید کا دن آپ کے ساتھ گزار رہا ہوں تاکہ مادر وطن کی سرحدوں کی جرأت و بہادری سے حفاظت کرنے والے اپنے افسروں اور جوانوں کی کاوشوں اور جذبوں کو خراج تحسین پیش کروں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے افسر اور جوان اپنے ذاتی آرام اور سکون کو چھوڑ کر وطن عزیز کے تحفظ، دفاع اور سلامتی کا عظیم فریضہ انجام دیتے ہیں، موسم اور حالات کی سختیوں کو برداشت کرتے ہیں اور ہر طرح کی مشکلات اور مصائب کا سامنا کرکے مادر وطن کی سرحدوں کا پہرہ دیتے ہیں جس پر قوم آپ سب کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید سمیت خوشیوں کے تہوار ہوں یا کوئی غم کا موقع ہو، افسر اور جوان انفرادی اور اجتماعی طور پر وطن کی حفاظت کے فرض کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہم آپ کے اس جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے عزم کا اعادہ کیا کہ امن تباہ کرنے، دہشت گردی کرنے والوں، ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کیلئے چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ہے، پاکستانی قوم کی پاکستانیت نے ملک میں فتنہ فساد، انتشار اور افراتفری پیدا کرنے والی قوتوں کے مذموم منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے