محمد زبیر

پی ٹی آئی حکومت خودکشی کرنے پر مجبور ہے۔ محمد زبیر

لاہور (پاک صحافت) محمد زبیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے اس وقت خودکشی کرنے پر مجبور ہے۔ ہم تو حکومت کا تماشہ دیکھ رہے ہیں ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ مریم نواز بیماری کے باوجود سیاسی معاملات چلارہی ہیں اور پوری طرح سے متحرک ہیں۔ حکومت اس خام خیالی سے باہر آجائے کہ مریم نواز حکومت مخالف تحریک اور عوام کے حق میں آواز اٹھانے سے خاموش ہوجائیں گی۔

محمد زبیر کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز کیلئے حکومت سے کوئی مدد نہیں مانگ رہے۔ حکومت بھول جائے کہ ان کے جانے سے پہلے مریم نواز یہاں سے جائے گی۔ مسلم لیگ ن ایک برانڈ ہے۔ ڈسکہ الیکشن پر عدالت کا فیصلہ مسلم لیگ کی جیت ہے۔ ہم حکومت کو چھوڑنے والے نہیں منظم دھاندلی کرنے والوں کا تعاقب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے