مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگ زیب کا عمران خان پر شدید حملہ، مافیا کا ساتھ دینے کا الزام عائد کردیا

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگ زیب کا عمران خان پر شدید حملہ، مافیا کا ساتھ دینے کا الزام عائد کردیا

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے حکم پر مافیا اشیاء مہنگی کرتی ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ مافیا حکومت جان بوجھ کر بحران پیدا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ایل این جی کا 122 ارب کا ڈاکا پڑ گیا، پہلے ایل این جی کا بحران پیدا کیا گیا، پھر تاخیر سے آرڈر کیا گیا۔

مریم اورنگ زیب نے کہا کہ 122 ارب کے ڈاکے پر کون ان سے سوال کرے گا؟ ابھی مزید 25 ارب روپے جنوری میں دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی اے ٹی ایمز کے ذریعے مہنگی بجلی گیس فروخت کی جائے گی، ان سے کوئی سوال کرنے والا نہیں ہے۔

ترجمان نون لیگ کا کہنا ہے کہ مینارِ پاکستان میں عوام نے جمِ غفیر دیکھا، اب ان آٹے اور چینی کے چوروں کو ان کے گھر بھیجنا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ بحران صرف اے ٹی ایم کی جیبیں بھرنے کےلیے پیدا کیئے جاتے ہیں، مریم اورنگ زیب نے یہ بھی کہا ہے کہ 23 فارن فنڈنگ اکاؤنٹس، کرپشن، چوری اور ڈاکے کا جواب دینا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے