شہباز شریف حمزہ شہباز

عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منظور کرلی

لاہور (پاک صحافت) لاہور کی سیشن کورٹ نے شوگر اسکینڈل میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے درخواست دی کہ ایف آئی اے انہیں مالی اسکینڈل میں گرفتار کرنا چاہتی ہے جبکہ متعلق کیس کے حوالے سے تمام تر دستاویزات اور ریکارڈ فراہم کرچکے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہی کہ مجھے نوٹس کیوں کیا گیا؟ میں نے جیل میں بھی کہا تھا کہ میرا شوگر مل سے کوئی لینا دینا نہیں، میرے والد سے وراثت میں مجھے جو جائیدادیں منتقل ہوئیں وہ بچوں کو دے دیں تھی۔ لاہور کی سیشن کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت دس جولائی تک منظور کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے