حمزہ شہباز

عمران نیازی کی سیاست کا خلاصہ انتقامی کارروائیاں، فتنہ اور انتشار ہے۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کی سیاست کا خلاصہ انتقامی کارروائیاں، فتنہ اور انتشار ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت انتقامی کارروائیوں میں سہولت کار کا کردار ادا کررہی ہے، انتقامی کارروائیاں اور فتنہ و فساد عمران کی سیاست ہے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ دوست مزاری کو حق اور سچ کا ساتھ دینے کی پاداش میں نشانہ بنایا گیا، دوست مزاری کا اصل قصور آئین کی سربلندی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا تھا۔ دوست مزاری نے ملکی سیاست میں ایک اہم موڑ پر درست سمت کھڑے ہونے کو ترجیح دی۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات قائم کرنا عمران نیازی اور اس کی جماعت کا خاصا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے