پاک بحریہ

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی امدادی سرگرمیاں جاری

کراچی (پاک صحافت) ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ پاک فوج اور حکومت بھی متاثرین کی بحالی کی کوشش کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے 4 فلڈ ریلیف سینٹرز، 6 سینٹرل کلیکشن پوائنٹس، 2 ٹینٹ سٹی متاثرین کی خدمت میں مصروف ہیں، دونوں ٹینٹ شہروں میں 7139 افراد کی گنجائش ہے۔ بحریہ کے 56 میڈیکل کیمپس میں 38 ہزار 496 مریضوں کا علاج کیا گیا اور مختلف اضلاع میں 1262 ٹن راشن، 3310 خیمے اور 5 لاکھ 90 ہزار 577 لیٹر پینے کا پانی تقسیم کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کی 23 ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے 46 موٹرائزڈ بوٹس اور 2 ہوور کرافٹوں سے پھنسے ہوئے 14 ہزار 779 افراد کو بچایا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے اندرون سندھ میں 2 ہیلی کاپٹر بھی تعینات کئے ہیں اور اب تک 50 پروازیں میں 465 پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا جبکہ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے راشن کے 3505 پیکٹ اور 300 کلو ادویات تقسیم کیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے