پیپلزپارٹی

عمران نیازی نے نیب گردی اور سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا۔ رہنما پی پی

عمرکوٹ (پاک صحافت) پی پی رہنما نواب محمد یوسف تالپور کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے تین سال میں نیب گردی اور مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نواب محمد یوسف تالپور نے عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے دئے گئے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو سیاسی انتقامی کاروائیوں سے ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا ہے نیب گذشتہ دو سال سے پیپلزپارٹی کے سینئر ترین رہنما خورشید شاہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہا ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ خورشید شاہ کو فوری آزاد کیا جائے ورنہ وہ عوامی طوفان اٹھے گا جو نیازی حکومت سنھبال بھی نہیں پائے گی۔ عمران نیازی حکومت نے اپنے دورے اقتدار میں سوائے سیاسی انتقام کے کچھ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل مشکل وقت سے گزر رہا ہے نیازی حکومت محب وطن لوگوں کو تنگ نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے