حمزہ شہباز

بیوروکریسی تبدیل کرنے سے پنجاب حکومت کی نااہلی نہیں چھپ سکتی۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بیوروکریسی کو بار بار تبدیل کرکے اپنی نااہلی اور نالائقی چھپانے کی کوشش کررہی ہے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے چیف سیکریٹری اور آئی جی کی تبدیلی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تین سال میں صرف تبادلہ تبادلہ کھیلتی رہی ہے، صوبے میں تحریک انصاف نے انتظامی مشینری کو مذاق بنا رکھا ہے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کی انتظامی مشینری میں تبدیلیوں کے بجائے تحریک انصاف اپنے گریبان میں جھانکے، مسئلہ انتظامی نہیں سیاسی و انتظامی سمجھ بوجھ اور اہلیت کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو اس نااہلی اور بدانتظامی کے دلدل میں دھکیل کر آخر کون سا بدلہ لیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے