کامیڈین اور اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے کامیڈی نہ کرنے کی وجہ بتادی

ممبئی (پاک صحافت) نامور بھارتی کامیڈین اور اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے اپنے کیریئر سے متعلق اہم انکشاف کر دیئے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ارچنا پورن نے بتایا کہ ساتھی اداکاروں کی جانب سے حوصلہ شکنی کے بعد سے وہ طویل عرصے تک اداکاری نہیں کرسکی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق ارچنا پورن سنگھ اس وقت کامیڈی شو ’دا کپل شرما شو‘ کی مستقل مہمان کے فرائض نبھاتی نظر آتی رہیں۔ تاہم اب وہ شو کے عارضی وقفے کے دوران شیکھر سمن کے ساتھ ایک اور کامیڈی شو ’انڈیاز لافٹر چیمپئن‘ میں مہمان کے طور پر نظر آئیں گی۔

واضح  رہے کہ ارچنا نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ کس طرح دوستوں کی حوصلہ شکنی ان پر اثرانداز ہوئی۔ ارچنا کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ اسٹیج پر جب نیا پرفارمر آئے تو اس کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے