شہباز شریف

عمران نیازی مہنگائی سے عوام کی زندگیاں چھیننے کے بجائے مستعفی ہوجائیں، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی مہنگائی سے عوام کی زندگیاں چھیننے کے بجائے مستعفی ہوجائیں، ایسی نکمی اور نااہل ترین، کرپٹ حکومت کا خاتمہ ہی عوام کے ریلیف کا واحد ذریعہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا کہ چارسال میں ثابت ہوا کہ حکومت کے پاس صرف مہنگائی اور کرپشن پلان ہے۔ عمران نیازی ہر روز مہنگائی کی بجلی عوام پر گراتے ہیں، پیٹرول بم گرانے کی تیاری ہے، تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عوام کو اس ظالم حکومت سے نجات دلائیں گے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے جاری بیان میں مزید کہا کہ غریب دشمن حکومت ہر روز مہنگائی کا حکم جاری کرتی ہے، اب عوام کی طرف سے ان پر عدم اعتماد کا حکم جاری کرنے کا وقت آگیا ہے ، یہ حکومت صرف مہنگائی کی تبدیلی لائی، ہرروز اشیاء کی قیمت تبدیل ہوجاتی ہے۔ عمران نیازی مہنگائی سے عوام کی زندگیاں چھیننے کے بجائے مستعفی ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے