مریم اورنگزیب

عمران صاحب ہر روز کرپشن کی دلدل میں دھنستے جار رہے ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، شہباز شریف ہر روز عمران خان کے لگائے ہوئے الزامات سے سرخرو ہوتے ہیں اور عمران صاحب ہر روز کرپشن کی دلدل میں دھنستے جار رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے صاف پانی کیس میں احتساب عدالت کے تفصیلی فیصلے سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ تفصیلی فیصلہ عمران صاحب کے احتساب کے بیانیے پہ عدالت کا ایک اور طمانچہ ہے ،عمران صاحب کا جھوٹا احتساب کا بیانیہ ہر روز منہ کے بل گرتا ہے۔ انہوں  نے یہ بھی کہا کہ عمران صاحب تفصیلی عدالتی فیصلے کے آئینے میں اپنے جھوٹ کا چہرہ دیکھیں ۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں مزید کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ہر جھوٹا الزام لگایا، ہرجھوٹا کیس بنایا لیکن وہ ثابت نہیں کرسکے کیونکہ کرپشن ہوئی ہی نہیں، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے شہباز شریف کو کلین چٹ دینے کے بعد ملک کے اندر تیسرا عدالتی فیصلہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے شہباز شریف کو سرخرو کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے