اسلم غوری

وزیر داخلہ کا مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی تھریٹ سے متعلق بیان تشویشناک ہے۔ اسلم غوری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلم غوری کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کا مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی تھریٹ سے متعلق بیان تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ حکومت تشویش اور خوف پھیلانے کی بجائے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔حکومت بتائے کہ سربراہ جے یو آئی کے تحفظ کے لئے کیا اقدامات کئے گئے؟ اگر حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکتی تو ناکامی کا اعلان کرے۔ جے یو آئی کارکن اپنی قیادت کی حفاظت خود کرنا جانتے ہیں۔

اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی اور اس کی قیادت کو انتخابات سے باہر رکھنے کی ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا، انتخابات سے قبل اس قسم کے بیانات دے کر عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کیا جارہا ہے، جے یو آئی کو عوام سے دور رکھنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سمیت تمام شہریوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، ہماری امن و امان کی بات کو انتخابات سے فرار قرار دیا جاتا ہے، حکومت مولانا فضل الرحمان سمیت تمام جے یو آئی قیادت کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے