جماعت اسلامی

عرب حکمرانوں کو صرف ڈانس کرنے کے بجائے فلسطینیوں کا ساتھ دینا چاہئے۔ جماعت اسلامی

پشاور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ عرب حکمرانوں کو اسلاف کی تلواروں کے ساتھ صرف ڈانس کرنے کے بجائے ان تلواروں سے فلسطینیوں کا دفاع کرنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ کے امیر مشتاق احمد خان نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام پر اسرائیل کی بدترین دہشت گردی نے دنیا کو تیسری جنگ عظیم کی طرف دھکیل دیاہے اور بیت المقدس پر اسرائیلی قبضہ کے نتیجے میں قبلہ اول اور مسلمانوں کے وجود کو خطرہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی کے پی کے مشتاق احمد خان کا مزید کہنا ہے کہ آج قبلہ اول، مسجد اقصیٰ صیہونیت کے قبضے میں ہے،قبلہ اول کا تحفظ حرمین شریفین کا تحفظ ہے اور اس کے دفاع سے غفلت حرمین شریفین کے دفاع سے غفلت کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے