شازیہ مری

9 مئی کے واقعات اگر نارمل قرار دیے جائیں گے تو پھر استحکام نہیں آ سکتا، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات اگر نارمل قرار دیے جائیں گے تو پھر استحکام نہیں آ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج سیاسی جماعتیں پاکستان کی سلامتی اور امن کے لیے اکٹھی بیٹھی ہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کی کوشش کی۔

تٖفصیلات کے مطابق  شازیہ مری نے جاری بیان میں کہا کہ ہمارا حکومت میں آنے کا کوئی پلان نہیں تھا، ملک میں تقسیم بڑھائی جا رہی تھی۔ عوام کی تکلیف عروج پر تھی اس لیے عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی، آئینی طریقے سے ایک نااہل شخص کو وزیرِ اعظم کی کرسی سے فارغ کیا گیا، یہ شخص وزیرِ اعظم کی کرسی پر ساری زندگی بیٹھنا چاہتا تھا، اس شخص نے اپنی طرف سے پارلیمنٹ کو تالا لگا دیا تھا۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ 9مئی کے واقعات پر کسی صورت نرمی اختیار نہیں کریں گے، جن لوگوں کے خلاف ثبوت ہیں، انہیں قانون کے تحت سزائیں دی جائیں گی، عدلیہ نے جو جو شرم ناک کام کیے اس سے شرم سے سر جھک جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے