سردار تنویر الیاس

نازیبا ویڈیوبنا کر ہراساں کرنے کامعاملہ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

اسلام آباد  (پاک صحافت) نوجوان کو نازیبا ویڈیو بھیج کر ہراساں کرنےکے معاملے پر اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے وزیر اعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار کےمعاون خصوصی سردار تنویر الیاس کے خلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم جاری کر دیا۔ خیال رہے کہ عدالتی حکم کے مطابق اگر درخواست گزار دوران تفتیش غلط نکلا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد عطاء ربانی نے خواجہ فہیم کی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو وثمان بزدار کے معاون خصوصی سردار تنویر کے خلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم دیا۔ درخواست کے وکیل کے مطابق درخواست گزار خواجہ فہیم کی سردار تنویر الیاس کے ساتھ نجی مال میں ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد سردار تنویر نے اپنے نمبر سے نوجوان کو نازیبا ویڈیوز بھیجی اور ہراساں کیا۔

واضح رہے کہ وکیل عمران فیروز ملک نے عدالت کو  بتایا کہ ایف آئی اے کو درخواست دی مگر سائبر کرائم سیل نے مقدمہ درج نہ کیا جس نمبر سے ویڈیو بھیجی گئی وہ سردار تنویر کے زیراستعمال ہے۔ ایف آئی اے کے جواب کے مطابق درخواست گزار کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ آچکی اور ویڈیو بھیجی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ اس موقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے