عمران خان

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعظم کو نوٹس جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کو بھی نوٹس بھیج دیا۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر مراد سعید اور انور زیب کو بھی نوٹس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 مارچ کو خود یا بذریعہ وکیل الیکشن کمیشن پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو دیر کا دورہ کرنے سے منع کیا تھا، الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود وزیراعظم نے دیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو شیڈول ہے۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لوئر دیر نے وزیر اعظم کو مراسلہ جاری کیا تھا  جس مں وزیر اعظم کو جلسہ کرنے سے منع کیا گیا تھا۔ مراسلے میں بتایا گیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے باعث جلسے میں شرکت کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہوگی اور کوئی بھی عوامی عہدہ رکھنے والا شخص الیکشن مہم میں حصہ نہیں لے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے