اختیار ولی خان

‏عمران نیازی نے وزیراعظم ہاؤس کو ڈرامہ پروڈکشن سنٹر میں تبدیل کردیا، اختیار ولی خان

پشاور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کےرہنما اور رکن صوبائی اسمبلی اختیار ولی خان نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہر صدی میں ایک بحران آتا ہے اس صدی کا بحران عمران خان ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ عمران نیازی نے وزیراعظم ہاؤس کو ڈرامہ پروڈکشن سنٹر میں تبدیل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ ‏“سلیکٹڈ” وزیراعظم نے ٹی وی اور ٹیلی فون پر “سکریپٹڈ” سوالوں کے “پلانٹڈ” جوابات دئیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم ہمت کریں چاندنی چوک یا راجہ بازار آجائیں، آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا۔ عمران، نواز شریف کی حکومت میں ہونے والی عوامی رابطہ مہم کی نقل بھی ٹھیک سے نہیں کر پا رہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما اختیار ولی خان نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ  آپ سلیکٹڈ ہیں اسی لئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے خائف ہیں۔ ٹی وی  پر بیٹھ کر جھوٹ بولنا اور حقائق کو مسخ کرنا شرمناک عمل ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ن لیگ ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا کہ عمران صاحب نے آج عوام سے گفتگو نہیں بلکہ نوکری میں توسیع کی درخواست تھی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے