تحریک انصاف کے سابق ایم این اے جمیل احمد ن لیگ میں شامل ہوگئے

کراچی (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) جمیل احمد نے نواز شریف کے قافلے میں شمولیت اختیار کرلی۔ خیال رہے کہ کراچی میں جمیل احمد نے ن لیگی رہنما نہال ہاشمی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر چیئرمین فشر فوک فورم مہران علی شاہ، حبیب اللہ میمن اور دیگر بھی ن لیگ میں شامل ہوئے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ سندھ پر 15 سال سے حکومت کرنے والوں نے ملیر کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا، عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اُن کا کہنا تھا کہ یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو منتخب کیا، ملیر سے بھی عوام کو ظالموں سے نجات دلانے کے لیے نکلے ہیں۔ نہال ہاشمی نے مزید کہا کہ اب ملیر سے مسلم لیگ ن کامیابی حاصل کرے گی، ہمیں سندھ کے عوام کی تقدیر بدلنے کے لیے آگے آنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے