تعلیمی ادارے

سندھ حکومت کا پیر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے پیر سے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کے علاوہ وزیرصحت عذرا پیجو سمیت، وزارت تعلیم کے حکام، بورڈز چیئرمین سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسٹیئرنگ کمیٹی نے تجویز دی کہ جن اسکولوں میں ویکسی نیشن 100فیصد ہے وہ اسکول کھول سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق شرکاء سے رائے لی گئی تو اکثریت نے اسکولز کھولنے کا مشورہ دیا۔ طے کیا گیا کہ کراچی سمیت سندھ میں پیر سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے جائیں گے۔ خیال رہے کہ اجلاس میں محکمہ صحت نے بھی 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کی حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے