چوہدری شجاعت

اچھا ہوتا کہ عمران خان سورۃ الحجرات کی آیت نمبر 11 ترجمہ کے ساتھ پڑھ لیتے، چوہدری شجاعت حسین

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ  ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے وزیر اعظم عمران خان کو سورہ حجرات کی آیت نمبر 11 ترجمے کے ساتھ پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ کی تو ہمیشہ بات کرتے ہیں اچھا ہوتا کہ سورۃ الحجرات کی آیت نمبر 11 ترجمہ کے ساتھ پڑھ لیتے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے جاری بیان میں کہا کہ اگر وزیر اعظم سورۃ الحجرات کی آیت نمبر 11 ترجمہ کے ساتھ پڑھ لیتے تو وہ اپنے جلسوں میں سیاسی لیڈروں پر الزامات لگانے کے ساتھ ساتھ انہیں برے ناموں اور القاب سے نہ پکارتے۔ انہوں نے کہاکہ نے کہا کہ میرا تمام سیاستدانوں کو مشورہ ہے کہ سیاست میں شائستگی اور رواداری کا دامن نہ چھوڑا جائے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ق  کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ سورۃ الحجرات کی آیت نمبر 11 کا مفہوم ہے ”اے ایمان والو! مرد دوسرے مردوں کا مذاق نہ اڑائیں ممکن ہےکہ وہ ان سے بہتر ہوں اور نہ عورتیں  دوسری عورتوں کا مذاق اڑائیں ممکن ہے کہ یہ ان سے بہتر ہوں اور آپس میں ایک دوسرے پر عیب نہ لگاؤ اور نہ کسی کو برے لقب دو، ایمان کے بعد فسق برا نام ہے، جو توبہ نہ کریں وہی لوگ ظالم ہیں“۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے