فرحان سعید

گلوکار فرحان سعید کا جوہر ٹاؤں دھماکے پر اظہارِ افسوس

لاہور (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول ادکار و گلوکار فرحان سعید نے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے  پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ’جب پاکستان سخت مؤقف اختیار کرتا ہے اور اپنے مفادات کو ترجیح دیتا ہے تو ایسے واقعات ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔‘

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان سخت مؤقف اختیار کرے تو جوہر ٹاؤن لاہور جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میإ جوہر ٹاؤں دھماکے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے سب کے محفوظ ہونے کی دعا کی۔

واضح رہے کہ اداکار و گلوکار فرحان سعید نے سماجی رابطے کی مقبول ترین سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مزید لکھا کہ اللہ پاک فوج اور عمران خان کی حفاظت فرمائے۔ خیال رہے کہ رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے ایک گھر میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پریانکا چوپڑا

پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار

(پاک صحافت) ہالی ووڈ، بالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ پریانکا چوپڑا بھارتی فلم انڈسٹری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے