رانا ثناءاللہ

شہبازگل حادثے کے وقت ٹھیک ٹھاک جبکہ عدالت میں پٹیاں باندھ کے گیا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ شہباز گل حادثے کے وقت ٹھیک ٹھاک تھے اور پانی پینے کی تصویر بھی وائرل ہوگئی تھی جبکہ عدالت پٹیاں باندھ کے پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ شہباز گل حادثے کے بعد گاڑی سے نکل کر پانی پی رہے تھے تو بالکل ٹھیک ٹھاک تھے، لیکن جب عدالت گئے تو ایسا لگ رہا تھا کہ ان کی دس پندرہ ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ ان کا کام ہی دھوکہ اور فراڈ کرنا ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ شہباز گل کے ساتھ جو حادثہ پیش آیا، اس کا ملزم گرفتار ہے، اس کے کوائف بتاتے ہیں کہ اس کا تعلق ن لیگ سے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کا تعلق ن لیگ سے نہ ہونے کے باوجود عمران خان نے جلسے میں اس کا الزام بھی ہم پر لگا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے