قاسم خان سوری

صحافی کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال، قاسم سوری کے نیشنل پریس کلب میں داخلے پر پابندی

اسلام آباد (پاک صحافت) سینئر صحافی سلیم صافی کے خلاف بیان دینے پر نیشنل پریس کلب کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کے کلب میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ ذرائع کے مطابق نیشنل پریس کلب کی انتظامیہ نے قاسم سوری کے بیان کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا، سیکریٹری جنرل خلیل اور سیکریٹری خزانہ نئیر علی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی صحافی پر الزام لگانا مناسب نہیں ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ رکن اسمبلی کی جانب سے توہین آمیز اور غیر آئینی زبان کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر کسی شخص کو کسی صحافی کے نقطہ نظر سے اختلاف ہے تو وہ اس حوالے سے باضابطہ فورم پر قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہے تاہم اس حوالے سے صحافیوں کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنا کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ہے۔ نیشنل پریس کلب نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو سیاسی تربیت دیں۔

یہ بھی پڑھیں

طلال چوہدری

پی ٹی آئی بات کررہی ہے اور مکر بھی رہی ہے۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے