رانا ثناء اللہ

عمران خان کے 3 بچے ہیں، ٹیریئن عمران خان کی بیٹی ہے جس کے کئی ثبوت موجود ہیں، رانا ثناء

لاہور (پاک  صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے  عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے 3 بچے ہیں، ٹیریئن عمران خان کی بیٹی ہے جس کے کئی ثبوت موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان  نے عام انتخابات کے دوران کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے جاری بیان میں کہا  ہے کہ  مبینہ بیٹی ٹیریئن کو کاغذاتِ نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان سے جواب طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحریری حکم میں عدالت نے قرار دیا کہ پٹیشنر کے مطابق عمران خان نے بچوں کی تفصیل میں دو کا ذکر کیا، ایک کی معلومات چھپائیں، دراصل عمران خان کے 3 بچے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ نے بتایا کہ عدالت نے کہا کہ عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات دی گئیں۔ دوسری جانب پٹیشنر کے وکیل نے عدالتی نظیر پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ یہ معاملہ دیکھ سکتی ہے، عدالت نے عمران خان اور الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو دو ہفتوں کے لیے پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کے وکلا سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر  لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے