قمر زمان کائرہ

مہنگائی سے نجات کا واحد حل حکومت سے چھٹکارا ہے۔ قمرزمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سمیت دیگر تمام مسائل کا واحد حل پی ٹی آئی کی عوام دشمن حکومت سے چھٹکارا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری نے لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے اور حکومت دوسرے ممالک سے پاکستان کا موازنہ کررہی ہے۔

قمرزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ غریب کا بھوک سے برا حال ہے اور یہ کہتے ہیں آپ نے گھبرانا نہیں، چینی، آٹا، تیل اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا اور مزید ہوگا۔ وزیراعظم قیمتیں بڑھا کرکہتے ہیں ہم سیکھ رہے ہیں۔ ہمیں مہنگائی میں دنیا کی مثالیں نہ دیں غریب کو ریلیف دیں۔ چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا، اس میں کہاں سے ڈالر کا عمل دخل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے