حمزہ علی عباسی اور احمد علی بٹ عمیر جیسوال کے حق میں سامنے آگئے

(پاک صحافت) پاکستانی معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور احمد علی بٹ گلوکار عمیر جیسوال کے حق میں سامنے آگئے۔ یاد رہے کہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری میں محدود کام کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عمیر جیسوال کے ہمراہ لی گئی تصویر انسٹااسٹوری میں شیئر کی۔

انسٹا اسٹوری میں دونوں دوستوں کو ایک ساتھ جِم میں ورزش کرتے اور کچھ لطیفے شیئر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ حمزہ علی عباسی نے انسٹااسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ ’کچھ لطیفے کبھی پرانے نہیں ہوتے، رات گئے عمیر جیسوال کے ساتھ جم میں‘۔ اداکار کی انسٹااسٹوری کو گلوکار عمیر جیسوال نے ہنسنے والے ایموجی کے ساتھ ری شیئر بھی کیا ہے۔

علاوہ ازیں مزاحیہ اداکار و میزبان احمد علی بٹ بھی گلوکار عمیر جیسوال کی حمایت میں آگے آگئے اور حالیہ کونٹروسی میں صبر وتحمل کا مظاہرہ پیش کرنے پر انہیں داد بھی دی۔ انہوں نے انسٹااسٹوری میں گلوکار کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے بھائی، میرے دوست آپ شیر جیسے دلیر اور سچے انسان ہو، جس کا سونے جیسا دل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

کیا اداکارائیں عمران عباس سے حسد محسوس کرتی ہیں؟

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اور معروف اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ خوبصورتی اللّٰہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے