وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کی درخواست پر سعودی عرب میں قید متعدد پاکستان رہا

ریاض (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر ولی عہد محمد بن سلمان نے متعدد پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ولی عہد سے گرفتار پاکستانیو ں کی رہائی کی درخواست کی تھی، وزیراعظم نے شہزادہ محمد بن سلمان سے اس معاملے پر درگرز سے کام لینے کی درخواست کی تھی، جس پر ولی عہد نے تمام پاکستانیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ولی عہد کے حکم کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار تشکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ مدینہ منورہ میں ہنگامہ آرائی اور ہلڑ بازی کرنے پر مدینہ منورہ کی عدالت نے 3 پاکستانیوں کو 8 سال قید جبکہ 3 پاکستانیوں کو 6 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، ایک اور پاکستانی کو بھی 3 سال قید اور ساتھ 10 ہزار ریال جرمانہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے