عبدالقادر پٹیل

عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے، قادر پٹیل

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر صحت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے شیخ رشید احمد کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری دوستوں کو مشکلات میں نہیں ڈالتے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے قادر پٹیل نے کہا کہ شیخ رشید کو سوائے پھلجھڑیاں چھوڑنے کے آتا ہی کیا ہے، ان کو پانچویں گیٹ سے خیرات ملنا بند ہو چکی ہے۔ قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ سیاسی لیڈر خطرے کا بیانیہ گھڑ کر گھر میں چھپا نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ آصف علی زرداری چاہتے ہیں کہ شہباز شریف نااہل ہو جائیں، زرداری کہتے ہیں عمران خان مقبول لیڈر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے