جاوید لطیف

پاکستان کا سیاسی و معاشی استحکام نوازشریف کو انصاف کی فراہمی سے جڑا ہے۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سیاسی و معاشی استحکام نواز شریف کو انصاف کی فراہمی سے جڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بعض سیاستدان اور کچھ اینکر یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ الیکشن التواء ہوسکتے ہیں، الیکشن کا التواء ملکی مفاد کے خلاف ہوگا، ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ جتنا جلدی نواز شریف کو انصاف ملے گا اتنا جلدی ملک میں سیاسی و معاشی استحکام آئے گا، بے گناہ کو انصاف نہیں مل رہا اور گناہگار کو بیلنس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آپ سوچیں 190 ملین پاؤنڈ کھانے والوں پر قانون حرکت میں نہیں آرہا تھا، لاڈلے پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا تھا، کیا پاکستان میں انصاف چہرے دیکھ کر ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے