عظمی بخاری

جعلی صادق و امین کا اصل بھیانک چہرہ قوم کے سامنے آچکا ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ کے بعد جعلی صادق و امین کا اصل بھیانک اور مکروہ چہرہ قوم کے سامنے آچکا ہے، تبدیلی ہر جگہ بدنام ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ تبدیلی کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے۔ حکومت کے ترجمان آج بھی آکر عمران خان کے قصیدے پڑھ رہے تھے آپ کی ڈھٹائی کو سو توپوں کی سلامی ملنی چاہیے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان مسلسل 4 سال سے عالمی سرٹیفائیڈ کرپٹ ثابت ہورہے ہیں۔ شریف فیملی ہر فورم سے سرخرو اور تبدیلی ہر جگہ سے بدنام ہورہی ہے، شہبازشریف کو برطانیہ کی عدالت نے صادق و امین قرار دیا، نوازشریف، مریم نواز، حمزہ شہباز ہر محاذ پر سرخرو ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور عثمان بزدار ناکامی کے تمام تمغے وصول کررہے ہیں، یہ مکافات عمل ہے، چور، چور کا شور مچانے والے خود سرٹیفکیٹ شدہ چور ثابت ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

ملکی معیشت میں بہتری کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں۔ وزیراعظم

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم ملک میں بڑے پیمانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے