مولانا فضل الرحمن

آئین کہتا ہے قانون سازی قرآن و سنت کے تابع ہوگی۔ مولانا فضل الرحمن

کندھ کوٹ (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ آئین کہتا ہے قانون سازی قرآن و سنت کے تابع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا ہم نے کلمے کا حق ادا کیا؟۔ پانچ سال میں معیشت تباہ کی گئی، ان کو دھاندلی اور ووٹ چوری کرکے لایا گیا۔ سندھ میں آئے روز لوگ اغوا ہورہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ 52 امریکی ریاستیں آپس میں لڑ رہی ہیں، یہ ہماری جیت ہے۔ امریکا افغانستان میں شکست کھا کر بھاگ گیا، فلسطینیوں کی نسل کشی کو یورپ سپورٹ کررہا ہے، امریکی دفاعی قوت چین اور روس کی وجہ سے کمزور ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر یہاں کی قیادت بھی خاموش ہے۔ کسی طاقت کا ہاتھ غریب کے گریبان پر آئے گا تو وہ توڑ دیں گے۔ ہم گھر گھر ترقی کا پیغام پہنچائیں گے، ہم مقابلے کے لیے میدان میں ہیں، ہم ملک کی معیشت بہترکرنا چاہتے ہیں، ہمیں اس ملک کی خوشحالی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے